Skip to content

ردُو (Urdu)


کتابچہ برائے نگہداشت صحت بزرگان واؤ چرز اسکیم

عنوان:

نگہداشت صحت بزرگان واؤچر اسکیم

اسکیم ہاٹ لائن:
2838 2311

واؤچر بیلنس کی جانچ کرتے ہوئے:
2838 0511

جھلکیاں

نگہداشت صحت بزرگان واؤچر اسکیم کا نفاذ یکم جنوری 2009 سےبزرگان کو انکی صحت کی ضروریات کے عین مطابق نجی ابتدائی علاج معالجے کی خدمات کی وصولی کے لئے حکومتی محصول خاص کی فراہمی کے لئے کیا گیا ہے۔

ہانک کانگ کے مؤثر شناختی کارڈ یا محکمہ آباد کار کے جاری کردہ سسندِ استثنٰی کے حامل 65 سال یا اس سے زائد عمر کے بزرگ افراد نجی ابتدائی علاج معالجے کی خدمات کی ادائیگی کے لئے واؤچرز کی وصولی اور استعمال کے لئے اہل ہیں، ما سوائے ایسے افراد جنہوں نے ہانگ کانگ میں اترنے اور رہنے کی عطا کردہ گزشتہ اجازت کے نتیجے میں ہانگ کانگ کا شناختی کارڈ حاصل کیا اور ایسی اجازت کی میعاد ختم ہوگئی یا مؤثر نہیں رہی۔ واؤچرز کاقبل از رجسٹر کرانا، حاصل کرنا یا لے جانا ضروری نہیں۔

ہر اہل بزرگ شخص کے لئے واؤچر کی سالانہ رقم $2,000 ہے۔

واؤچر ز کی جمع کردہ حد $8,000 ہے۔ ان واؤچرز کے کوٹہ جو کہ بصارت پیمائی خدمات پر خرچ ہو سکتے ہیں کی 2,000$ فی دو سال پر تحدید کی گئی ہے۔

علاج معالجہ کی کس قسم کے لئے واؤچرز استعمال کیا جا سکتا ہے؟

اسکیم میں داخل شدہ درج ذیل نجی علاج معالجہ پیشہ وروں کی جانب سے فراہم کردہ ابتدائی علاج معالجہ خدمات کی ادائیگی کے لئے واؤچرز کا استعمال کی جا سکتا ہے:

  • رجسٹرشدہ طبی معالج
  • رجسٹرشدہ چینی طبی معالج
  • رجسٹر شدہ دندان ساز
  • رجسٹرشدہ کیرو معالج
  • رجسٹرشدہ نرسسز، داخل شدہ نرسز
  • رجسٹرشدہ فزیو تھیراپسٹس/ مالشی
  • رجسٹرشدہ پیشہ ور تھیراپسٹس
  • رجسٹرڈ شدہ ریڈیو گرافرز ( شعاعی مصور)
  • رجسٹرڈ شدہ طبی لیباریٹری تکنیکی ماہر
  • رجسٹر کے حصہ اول میں رجسٹر شدہ ماہر بصارت پیمائی

حکومت کے علاج معالجہ پیشوں کے لئے تسلیم شدہ رجسٹرز اسکیم کے تحت منظور شدہ متعلقہ علاج معالجہ پیشہ ورانہ ادارے کے ساتھ رجسٹرشدہ:

  • ماہِر سمعیات
  • غذائی ماہرین
  • طبی ماہر نفسیات
  • معالج گویائی

کیا میں واؤچرز کا استعمال غیر شفابخش خدمات کے لئے کر سکتا ہوں؟

شفا بخش خدمات کے علاوہ آپ دیگر نجی ابتدائی عالج معالجہ خدمات بشمول بحالی و انسدادی حفطان کی خدمات کے لئے بھی واؤچرز استعمال کر سکتے ہیں، جیسا کہ صحت کی موذوں جانچ پرتال اور دانتوں کا معائنہ۔ تاہم، واؤچرز کے استعمال میں مخصوص ضروریات لازماً مد نظر رکھی جائیں۔

  • واؤچرز نقد رقم کے حصول یا صرف مصنوعات کی خریداری کے لئے استعمال نہیں کئے جا سکتے جیسا کہ ادویات، چشمے، خشک سمندری خوراک، ذاتی حفاظتی اشیاء، خوردنی اشیاء یا طبی آلات۔ مزید یہ کہ، واؤچرز کو عملے کی بھرتی کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
  • تاوقتیکہ صراحت نہ کی گئی ہو، واؤچرز کا استعمال حکومتی مھصول خاص عوامی علاج معالجہ خدمات کے لئےنہیں کیا جا سکتا ( بشمول علاج معالجہ خدمات جسے استپال حکام نجی سیکٹر سے خریدتے ہیں، مثلاً عمومی بیرونی مریض شفاخانہ، عوامی نجی شرکت دار پروگرام)۔
  • واؤچرز کا استعمال داخل مریض خدمات، پیشگی اداشدہ علاج معالجہ خدمات اور معمولی جراحی عمل، جیسا کہ موتیا کی سرجری یا عمل دروں بینی ، کے لئے نہیں کیا جا سکتا.
  • بزرگ افراد کو متعلقہ سروس فیس وں کو طے کرنے کے لئے واؤچر کا استعمال کرنے سے پہلے اسکیم میں حصہ لینے والے سروس فراہم کنندگان کے ذریعہ فراہم کردہ علاج معالجہ کی خدمات ذاتی طور پر حاصل کرنی چاہئے۔
  • ہر مرتبہ استعمال شدہ واؤچر زکی رقم موقع پر فراہم کردہ علاج معالجہ خدمات کے لئے فیس سے تجاوز نہیں ہوگی۔

میں واؤچرز کسیے حاصل اور استعمال کر سکتا ہوں؟

آپ کو پیشگی واؤچرز حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔ اہل بزرگ افراد درج ذیل سادہ مراحل کی پیروی کرتے ہوئے واؤچرز استعمال کر سکتے ہیں:

  • (1) اسکیم میں شریک علاج معالجہ خدمت فراہم کنندہ کو اپنا ہانگ کانگ شناختی کارڈیا سندِ استثنیٰ دکھائیں اور واؤچرز کے استعمال کی اپنی خواہش ظاہر کریں ( اسکیم لوگو انکے شفاخانہ یا خدمت کے مقام پر آویزاں ہے)۔ براہ کرم نوٹ فرما لیں کہ آپ کے مؤثر شناختی دستاویز نہ دکھائے جانے کی صورت میں آپ کو واؤچر استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔

    آپ سمارٹ شناختی کارڈ ریڈر میں اپنا ہانگ کانگ شناختی کارڈ داخل کر سکتے ہیں اور سسٹم واؤچر کے استعمال کے لئے درکار ذاتی ڈیٹا پڑھے گا۔
  • (2) اگر آپ پہلی مرتبہ واؤچرز استعمال کر رہے ہیں تو علاج معالجہ فراہم کنندہ آپ کے لئے ایک ذاتی واؤچر اکاؤنٹ بنائے گا۔آپ کے واؤچر کے استعمال کے لئے اہل ہونے کے سال کی بنیاد پر آپ کے اکاؤنٹ میں متعقلہ واؤچر رقم جمع کر دی جائیگی۔ علاج معالجہ فراہم کنندہ کو اکاؤنٹ بنانے کے لئے آپ سے رقم وصول نہیں کرنی چاہئیے۔
  • (3) ذاتی طور پر علاج معالجہ خدمت موصول ہونے پر آپ کو استعمال ہونے والی واؤچرزرقم کو سمجھنا اور اس سے اتفاق کرنا ضروری ہے۔ علاج معالجہ خدمت فراہم کنندہ آپ کے لئے ایک دعویٰ جمع کرائے گا اور آپ کے اکاؤنٹ میں تازہ ترین واؤچر بیلنس کے ساتھ "علاج معالجہ واؤچر کے استعمال کے حوالے سے نوٹس" کی نقل دے گا۔

مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ علاج معالجہ خدمت فراہم کنندہ اس اسکیم میں شامل ہے؟

اسکیم میں حصہ لینے والے علاج معالجہ خدمت فراہم کنندگان آسانی سے شناخت کے لئے اپنے کلینکس یا سروس پوائنٹس پر اسکیم کی علامت آویزاں کریں گے۔

اسکیم میں شامل علاج معالجہ خدمت فراہم کنندگان کی فہرست حاصل کرنے کے لئے آپ www.hcv.gov.hk پر اسکیم کی ویب سائٹ کا بھی مطالعہ کرسکتے ہیں۔ خاندان کے ارکان یا دیکھ بھال کرنے والے بھی مدد کی پیش کش کرسکتے ہیں۔

میں اپنی واؤچر کی رقم کی جانچ کیسے کر سکتا ہوں؟

اگر آپ نے پہلے ہی اپنا واؤچر اکاؤنٹ بنا رکھاہےتو آپ یا آپ کے رشتہ دار/ دوست اسکیم کی ویب سائٹ www.hcv.gov.hkیا واؤچر رقم کی معلومات ہاٹ لائن 2838 0511سے آپ کا ہانگ کانگ شناختی کارڈ نمبر اور تاریخ پیدائش کے اندراج کے ذریعے آپ کی جانب سے درج ذیل کی جانچ کر سکنے کے مجاز ہیں: آپ کے واؤچر کی رقم ، بصارت پیمائی خدمات کے لئے استعمال ہو سکنے والے واؤچرز کی تعداد، آپ کے اکاؤنٹ میں جمع ہو جانے والے واؤچرز کی تعداداور واؤچرز کی وہ تعداد جنکی آنےوالے سال کے یکم جنوری کو مجموعی حد سے تجاوز ہو جانے کے باعث ضبط کئے جانے کی توقع ہو) واؤچرز کی مجموعی حد$8,000 (، وغیرہ۔

آپ یا آپ کے ذریعہ مجاز آپ کے رشتہ دار / دوست بھی اپنے لین دین کی تاریخ اور واؤچر بیلنس کو چیک کرنے کے لئے “醫健通eHealth” ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔

براہ کرم اپنے آخری معائنے پر علاج معالجہ خدمت فراہم کنندہ سے حاصل کردہ ’’علاج معالجہ واؤچر کے استعمال پر نوٹس’’ پر ظاہر واؤچر بیلنس کا حوالہ دیں۔

کیا مجھے ہر مرتبہ ملنے والی علاج معالج خدمات پر واؤچر رقم کی حد مقرر ہے؟

سےآغاز کرتے ہوئے ہر اہل بزرگ شخص کے لئے بصارت پیمائی خدمات پر خرچ ہونے والے واؤچرز کی رقمہر دو سالوں (کوٹہ) کے لئے$2,000 تک محدود کی گئ ہے۔ بالا انتظامات بزرگ افراد کو ابتدائی علاج معالجے کی دیگر خدمات پر استعمال کے لئے معقول رقم کی محفوظ رکھتے ہوئے بصارت پیمائی خدمات کے استعمال کی نرمی کی اجازت دیتے ہیں۔ بصارت پیمائی خدمات کے لئے استعمال ہونے والی واؤچرز کی رقم بزرگ افراد کی دستیاب واؤچر رقم، دستیاب کوٹہ اور انکی خواہش سے مشروط ہے۔

بالا کے لئے محفوظ رکھیں، آپ کو ہر مرتبہ ملنے والی علاج معالجے کی خدمات کے لئے استعمال کے بعد واؤچر رقم پر کوئی حد مقررنہیں ہے لیکن یہ موقع پر علاج معالجے کی خدمات کے لئے فیس سے تجاوز نہیں ہو گی۔

کیا میرے اکاؤنٹ میں نہ خرچ ہونے والی جمع شدہ رقم کے لئے جمع کرنے کی حد ہے؟ کیا واؤچر کی تعداد کے لئے میعادی تاریخ مقرر ہے؟

ہر سال یکم جنوری کو ، واؤچر رقم جسے آپ اس سال وصول کرنےکے اہل ہیں آپ کے واؤچر اکاؤنٹ میں خود کار طریقے سے جمع کرا دی جائے گی۔ گزشتہ سالوں سے نہ خرچ کی گئی واؤچر رقم روانہ کی جا سکتی ہے اور اسکی کوئی میعادی تاریخ نہیں ہے، لیکن $8,000 کیمجموعی حد مقرر ہے۔ دیگر لفظوں میں، برائے سال ایک اہل بزرگ شخص کی جانب سے موصول شدہ واؤچر رقم کا مجموعہ جمع گزشتہ سالوں سے روانہ کی گئی نہ خرچ ہونے والی مجموعی واؤچر رقم ، $8,000مجموعی حد سے تجاوز نہیں کر سکتی۔ جیسا کہ جمع شدہ حد سے تجاوز کرنے والی کوئی واؤچر رقم ضبط کر لی جائیگی، علقمندی سے منصوبہ بندی کرنے اور واؤچرز کا اچھا استعمال کرنے کے لئے تاکہ وہ آپ کی صحت کی موذوں ترین ضروریات کے مطابق نجی ابتدائی علاج معالجہ خدمات پر خرچ ہوں لئے آپ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

مزید معلومات

نگہداشت بزرگان صحت واؤ چر اسکیم کے بارے میں مزید معلومات کے لئے براہ کرم اسکیم ویب سائٹ www.hcv.gov.hk پر وزٹ کریں یا 2838 2311پر کال کریں۔

(June 2023)

"Scan QR Code" in WeChat and tap "..." to share.