跳至主要內容

ردُو 烏爾都語(巴基斯坦文)


بزرگ افراد کے لیے علاج معالجہ واؤچر آزمائشی انعام اسکیم

اہم نکات

  • وسائل کے استعمال کو بہتر بناتے ہوئے پرائمری ہیلتھ کیئر کو فروغ دینے کے لیے 13 نومبر 2023 سے حکومت ہانگ کانگ کے 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے اہل معمر افراد کو انعامات فراہم کرے گی تاکہ وہ صحت کی تشخیص، دائمی بیماری کی اسکریننگ اور نجی علاج معالجہ فراہم کنندگان کے ذریعہ فراہم کردہ پرائمری ہیلتھ کیئر ("PHC") سروسز حاصل کرنے کے لئے علاج معالجہ واؤچرز ("واؤچرز") کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرسکیں.
  • جب تک کسی بزرگ شخص کی علاج معالجہ فراہم کنندہ کے پاس جانے کی اصل وجہ تخصیص کردہ PHC خدمات حاصل کرنا ہے، اس موقع پر بزرگ شخص کی طرف سے استعمال ہونے والے واؤچرز کی رقم انعام حاصل کرنے کے لیے جمع کی جا سکتی ہے، جو مستقبل میں اس طرح کی تخصیص کردہ PHC خدمات کی فیسوں کے تصفیہ کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ 3
  • ایک بار جب کسی بزرگ شخص نے اسی سال کے اندر تخصیص کردہ PHC خدمات پر 1000$ یا اس سے زیادہ کے واؤچر اخراجات جمع کر لیے ہوں تو،, eHealthسسٹم (سبسڈیز) خود بخود اس کے واؤچر اکاؤنٹ میں 500$کا انعام مختص کر دے گا۔
  • تین سالہ بزرگ افراد کے لیے علاج معالجہ واؤچر آزمائشی انعام اسکیم ("آزمائشی انعام اسکیم") 31 دسمبر 2026 تک جاری رہے گی۔ ایک بزرگ شخص کو سال میں زیادہ سے زیادہ ایک بار انعام دیا جاسکتا ہے؛ یعنی، ایک معمر شخص آزمائشی انعام اسکیم کی مدت کے دوران زیادہ سے زیادہ 1,500$ انعام حاصل کرسکتا ہے.

تخصیص کردہ پرائمری ہیلتھ کیئر سروسز کیا ہیں؟

آزمائشی انعام اسکیم کے تحت تخصیص کردہ PHC خدمات میں شامل ہیں:

بزرگ افراد کے لیے علاج معالجہ واؤچر اسکیم ("EHVS") میں مندرج میڈیکل پریکٹیشنرز، چینی میڈیسن پریکٹیشنرز اور ڈینٹسٹس

  • طویل مدتی کیفیات کی روک تھام اور فالو اپ / نگرانی پر خدمات، جیسا کہ:
    • میڈیکل پریکٹیشنرز: صحت کی تشخیص، جسم کی جانچ، اسکریننگ، ویکسینیشن، احتیاطی ادویات کے نسخے، اور دائمی بیماریوں کا علاج، وغیرہ.
    • چینی میڈیسن پریکٹیشنرز: صحت کی تشخیص اور دائمی بیماری کا علاج، وغیرہ.
    • ڈینٹسٹس: دانتوں کی جانچ، اسکیلنگ، دانت نکلوانا اور فلنگ، وغیرہ.

دائمی بیماری کو-کیئر آزمائشی اسکیم

  • ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس میلیٹس اسکریننگ کی خدمات
  • علاج کے مرحلے میں طبی مشاورت، ادویات (اگر قابل اطلاق ہو)، لیبارٹری تحقیقات، نرس کلینک کی خدمات اور متعلقہ صحت کی خدمات

ڈسٹرکٹ ہیلتھ سینٹرز/ ڈسٹرکٹ ہیلتھ سینٹر ایکسپریسز

  • ذاتی خدمات بشمول آسٹیو آرتھرائٹک گھٹنے کے درد اور کمر کے نچلے حصے کے درد پر دائمی بیماری مینجمنٹ پروگرام؛ اس کے ساتھ ساتھ کمیونٹی ری ہیبلیٹیشن پروگرام جس میں پوسٹ میوکارڈیئل انفرکشن، کولہے کے فریکچر اور اسٹروک وغیرہ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

یونیورسٹی آف ہانگ کانگ – شینزین(Shenzhen) ہسپتال اور اس کا ہیلتھ سینٹر

  • مندرجہ ذیل مقامات پر فراہم کردہ طویل مدتی حالات کی روک تھام اور فالو اپ / نگرانی پر بیرونی مریضوں کی خدمات:
    • 11 تخصیص کردہ بیرونی مریض میڈیکل سینٹرز: فیملی میڈیسن کلینک، ہیلتھ اسسمنٹ اینڈ مینجمنٹ سینٹر، ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ، آرتھوپیڈک کلینک، آپتھمولوجی کلینک، ڈینٹل کلینک، چائنیز میڈیسن کلینک، میڈیسن کلینک، گائنی کولوجی کلینک، سرجری کلینک، ری ہیبیلیٹیشن کلینک
    • Huawei Li Zhi Yuan کمیونٹی ہیلتھ سینٹر


انعام کا طریقہ کار

سال 2024 کا انعام سال 2025 کا انعام سال 2026 کا انعام
انعام کی رقم ہر سال تخصیص کردہ PHC خدمات پر $1,000 یا اس سے زیادہ کے واؤچر خرچ کرنے کے بعد، مستقبل میں تخصیص کردہ PHC خدمات پر استعمال کرنے پر $500 کا انعام (سال میں زیادہ سے زیادہ ایک بار) مختص کیا جائے گا۔
انعام حاصل کرنے کے لئے واؤچر کے استعمال کو جمع کرنے کی مدت 13 نومبر 2023
سے
31 دسمبر 2024
1 جنوری 2025
سے
31 دسمبر 2025
1 جنوری 2026
سے
31 دسمبر 2026
انعام استعمال کرنے کی مدت 13 نومبر 2023
سے
31 دسمبر 2025
1 جنوری 2025
سے
31 دسمبر 2026
1 جنوری 2026
سے
31 دسمبر 2027
  • تین سالہ آزمائشی انعام اسکیم 13 نومبر 2023 کو شروع کی جائے گی۔ ایک خصوصی انتظام کے طور پر، پہلے سال کے انعام (یعنی سال 2024 کا انعام) کے لئے واؤچر اخراجات جمع کرنے کی مدت 13 نومبر 2023 سے شروع ہوگی اور 31 دسمبر 2024 کو ختم ہوگی۔ اگلے دو سالوں کے لئے متعلقہ جمع کرنے کی مدت 1 جنوری سے شروع ہوگی اور سال کے 31 دسمبر کو ختم ہوگی۔
  • ایک بزرگ شخص جس نے سی سال کے اندر تخصیص کردہ PHC خدمات پر $1,000 یا اس سے زیادہ کے واؤچر خرچ کیے ہیں اسے خود بخود $500 کا انعام اس بزرگ مرد/ عورت کے واؤچر اکاؤنٹ میں مختص کر دیا جائے گا۔ $500 کا انعام صرف ایک بزرگ شخص کو مختص کیا جائے گا جب اس بزرگ مرد/ عورت نے تخصیص کردہ PHC خدمات کی ادائیگی کے لیے واؤچر استعمال کیا ہو اور اس طرح کے اخراجات $1,000 تک پہنچ گئے ہوں۔ انعام سال میں زیادہ سے زیادہ ایک بار دیا جائے گا۔
  • صرف اسی سال کے اندر استعمال ہونے والی واؤچر کی رقم جمع شدہ رقم میں شمار ہوگی۔ جمع شدہ واؤچر اخراجات کو ہر سال (عام طور پر 1 جنوری) کے آغاز میں صفر پر دوبارہ ترتیب دیا جائے گا، اور اس دن پہلے سے جمع کی گئی کوئی بھی رقم ختم ہوجائے گی.
  • eHealth سسٹم (سبسڈیز) میں ریکارڈ کردہ جمع شدہ واؤچر خرچ $1,000 تک پہنچنے کے بعد انعام فوری طور پر مختص کیا جائے گا۔ بزرگ شخص کی جانب سے فراہم کردہ ہانگ کانگ کے موبائل فون نمبر پر نوٹیفیکیشن کے طور پر ایک SMS میسیج بھیجا جائے گا جس میں انعام کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ بھی دکھائی جائے گی۔
  • انعام کو تخصیص کردہ PHC خدمات جیسے صحت کی تشخیص ، دائمی بیماری کی اسکریننگ اور مینیجمنٹ کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
  • انعام اگلے سال کے آخر تک ختم ہو جائے گا. غیر استعمال شدہ انعام جمع نہیں کیا جاسکتا ہے اور میعاد ختم ہونے کی تاریخ کے بعد ختم ہوجائے گا۔

نوٹ کرنے کے نکات

  • جب کوئی بزرگ شخص تخصیص کردہ PHC خدمات کی ادائیگی کے لئے واؤچر کا استعمال کرتا ہے تو، eHealth سسٹم (سبسڈیز) پہلے انعام (اگر دستیاب ہو) سے متعلقہ فیس خود بخود کاٹ دے گا، اور پھر اس بزرگ مرد/ عورت کے واؤچر اکاؤنٹ میں موجود بقیہ فیس میں سے کٹوتی کرے گا (اگر ضروری ہو) ۔
  • تخصیص کردہ PHC خدمات کے لئے ادا کرنے کے لئے استعمال ہونے والے انعام کی رقم انعام حاصل کرنے کے لئے جمع شدہ واؤچر کے اخراجات میں شمار نہیں ہوگی؛ دوسرے الفاظ میں ایک انعام کو دوسرا انعام حاصل کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
  • مختص انعام کو بزرگ شخص کو فراہم کی جانے والی سالانہ واؤچر رقم سے الگ رکھا جائے گا۔ واؤچرز کی جمع کرنے کی حد (فی الحال $8,000 مقرر) متاثر نہیں ہوگی.
  • "صارف جمع کرتا ہے" کے اصول کے مطابق، اگر کوئی بزرگ شخص تخصیص کردہ PHC خدمات کی ادائیگی کے لئے اپنے شریک حیات کے واؤچر کا استعمال کرتا ہے تو، خرچ کی گئی رقم کو صرف اس بزرگ مرد/ عورت کے شریک حیات کے بجائے اس بزرگ مرد/ عورت کے اپنے جمع شدہ واؤچر اخراجات کے طور پر ریکارڈ کیا جائے گا۔
  • تخصیص کردہ PHC خدمات کے لئے ادائیگی کے لئے انعام کا استعمال کرنے کے بعد، ایک بزرگ شخص کو ایک SMS میسیج موصول ہوگا جس میں بقیہ انعام اور میعاد ختم ہونے کی تاریخ دکھائی جائے گا۔
  • میاں بیوی کے درمیان انعام کےمشترکہ استعمال کی اجازت نہیں ہے۔
  • بزرگ افراد متعلقہ ریکارڈ کے بارے میں استفسارات کے لئے علاج معالجہ کی خدمات حاصل کرتے وقت علاج معالجہ فراہم کنندہ سے مشورہ کرسکتے ہیں۔

آئیے انکل ہونگ کی مثال پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

سال 2024

انکل ہونگ جنوری سے جون 2024 تک تخصیص کردہ PHC خدمات کے لئے بالترتیب $400، $500 اور $600 کے واؤچر استعمال کرتے ہیں۔

چونکہ تینوں مواقعوں پر تخصیص کردہ PHC خدمات پر ان کا واؤچر خرچ مجموعی طور پر $1,000 سے زیادہ تھا، لہذا سال 2024 کے لئے $500 کا انعام مختص کیا گیا ہے، جسے 31 دسمبر 2025 کو یا اس سے پہلے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سال 2025

انکل ہونگ مئی 2025 میں تخصیص کردہ PHC خدمات کے لئے $1,600 کی مالیت کے واؤچر استعمال کرتے ہیں۔

eHealth سسٹم (سبسڈیز) سب سے پہلے ان کے واؤچر اکاؤنٹ سے $500 کا انعام (یعنی سال 2024 کا انعام) کاٹ لے گا، اور کمی (یعنی $1,100) ان کے واؤچر اکاؤنٹ میں باقی ماندہ بیلنس سے کاٹ لیا جائے گا۔

چونکہ واؤچرز کی کٹوتی کی رقم ($1,100) نامزد PHC خدمات پر خرچ کی جاتی ہے، $500 کا انعام سال 2025 کے لیے مختص کیا جاتا ہے، جسے 31 دسمبر 2026 کو یا اس سے پہلے استعمال کیا جا سکتا ہے.

سال 2026

انکل ہونگ فروری 2026 میں تخصیص کردہ PHC خدمات کے لئے $400 کے واؤچر استعمال کرتے ہیں ۔ سسٹم ان کے واؤچر اکاؤنٹ میں سال 2025 کے انعام سے رقم کاٹ لے گا۔ اس طرح ان کے اکاؤنٹ میں رہ جانے والے انعام کی رقم $100 ہے۔

انکل ہونگ بعد میں اکتوبر 2026 میں تخصیص کردہ PHC خدمات کے لئے 1,300$مالیت کے واؤچر استعمال کرتے ہیں۔ سسٹم سب سے پہلے ان کے واؤچر اکاؤنٹ میں $100 کی بقیہ انعامی رقم کاٹے گا، اور کمی (یعنی $1,200) ان کے واؤچر اکاؤنٹ میں موجود بیلنس سے کاٹا جائے گا۔

جیسا کہ واؤچرز کی کٹوتی کی رقم ($1,200) تخصیص کردہ PHC خدمات پر خرچ کی جاتی ہے، $500 کا انعام سال 2026 کے لیے مختص کیا جاتا ہے، جسے 31 دسمبر 2027 کو یا اس سے پہلے استعمال کیا جا سکتا ہے.

یاددہانی

  • ہر سال کا انعام ایک مقررہ تاریخ اختتام کے ساتھ آتا ہے، جس کے بعد یہ ختم ہوجائے گا۔ بزرگ افراد کو غور کرنا چاہئے اور اس کی میعاد ختم ہونے سے پہلے نامزد کردہ PHC خدمات کے لئے انعام کا بہترین استعمال کرنے کے بارے میں مکمل منصوبہ بندی کرنی چاہئے۔
  • محکمہ صحت ("DH") اور علاج معالجہ فراہم کنندہ کبھی بھی واؤچر (بشمول انعام) کے استعمال کے سلسلے میں، بزرگ افراد کو فون کالز یا SMS میسیجز کے ذریعے اپنے بینک اکاؤنٹس (بشمول پاس ورڈز) کے بارے میں معلومات فراہم کرنے یا کسی ویب لنک پر کلک کرنے کے لئے نہیں کہیں گے۔ بزرگ افراد کو فراڈز کے خلاف محتاط رہنا چاہئے۔ .
  • DH قائم کردہ نگرانی کے طریقہ کار کے مطابق عدم تعمیل کے تمام مشتبہ معاملات سے سختی سے نمٹے گا ، اور مناسب اقدامات / کارروائیاں کرے گا جیسے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور / یا متعلقہ پیشہ ورانہ ریگولیٹری بورڈز / کونسلوں کو مناسب طریقے سے فالو اپ کے لئے مقدمات بھیجنا۔

مزید جاننا چاہتے ہیں؟

اسکیم کی ویب سائٹ: www.hcv.gov.hk

اسکیم ہاٹ لائن: 2838 2311

(December 2023)

請在微信中掃描二維碼然後按「...」以分享